Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / ہیما مالنی کو مختص قطعہ اراضی کی قیمت میں اضافہ

ہیما مالنی کو مختص قطعہ اراضی کی قیمت میں اضافہ

ممبئی 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فلمی اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کو اوشیوارا مارکٹ میں حکومت مہاراشٹرا کی نظرثانی شدہ پالیسی کے تحت ان ڈائس اکیڈیمی کے لئے 70 کروڑ روپئے مالیتی قطعہ اراضی صرف 1.75 لاکھ میں مختص کی گئی ہے۔ قانون حق معلومات کے تحت یہ جانکاری دی گئی ہے۔ سب اربن کلکٹر آفس سے آر ٹی آئی کارکن انیل گلگلی کو دستیاب ڈاکومینٹس میں بتایا گیا ہے کہ بہترین محل وقوع میں واقع 2,000 مربع میٹر کا پلاٹ بی جے پی رکن پارلیمنٹ کو صرف 1.25 لاکھ میں فروخت کیا گیا جہاں پر وہ ایک ڈانس اکیڈیمی قائم کرنا چاہتی ہیں۔ قبل ازیں گلگلی کی پیش کردہ آر ٹی آئی درخواست پر یہ انکشاف ہوا تھا کہ فلمی اداکارہ کو صرف 70 ہزار روپئے میں مذکورہ پلاٹ کا الاٹمنٹ کیا گیا ہے جس پر تنازعہ پیدا ہونے کے بعد چیف منسٹر دیویندر فڈنویس نے خانگی ٹرسٹوں اور فنکاروں کو لینڈ الاٹمنٹ کی پالیسی پر نظرثانی کی ہدایت دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT