Tuesday , August 22 2017
Home / تفریح / ’’ہیٹ اسٹوری 3‘‘ باکس آفس پر ریکارڈ کلکشن دینے کی توقع

’’ہیٹ اسٹوری 3‘‘ باکس آفس پر ریکارڈ کلکشن دینے کی توقع

4 ڈسمبر کو ریلیز، شرمن جوشی، زرین خان اور کرن سنگھ گروور کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 28 نومبر (ایم اے سلام) ’’ہیٹ اسٹوری 3‘‘ جو 4 ڈسمبر کو ملک کے تمام بڑے شہروں میں یکساں طور پر ریلیز کی جارہی ہے، شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کرتے ہوئے باکس آفس پر ریکارڈ کلکشن دے گی۔ ایروٹک تھرلر موضوع پر بنائی گئی یہ فلم جدید ماحول، رشتوں، بدلہ اور بزنس کے اردگرد گھومتی ہے جس میں چار کردار آدتیہ دیوان (شرمن جوشی) سیا دیوان (زرین خان) سوروسنگھانیہ (کرن سنگھ گروور) اور کاویا (ڈیزی شاہ) نے اپنی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور پرفرامینس دیا ہے۔ فلم کی کہانی کو وشال پانڈیا نے بڑے ہی دلچسپ اور خوبصورت انداز میں ڈائرکٹ کیا ہے جنہوں نے اس فلم کے پریکویل ہیٹ اسٹوری 2 کو بھی ڈائرکٹ کرتے ہوئے زبردست کامیابی دلائی تھی اور اس فلم نے باکس آفس پر غیرمعمولی کلکشن دیا تھا۔ پروڈیوسر بھوشن کمار کی اس فلم کا اسکرین پلے وکرم بھٹ اور مادھوری بنرجی نے لکھا ہے جن کی ہر فلم کے اسکرپٹ پر کافی مضبوط گرفت ہوتی ہے۔ امال ملک، میت برادرس اور بامن کی موسیقی کے لئے کمار، منتاشری، رشمی ویراگ، شبیراحمد کے لکھے گیت ’’وجہ تم ہو، لوٹو ہیٹ یو، تمہیں اپنا بنانے، تو عشق میرا، نیندیں کھل جاتی میں زبردست ہٹ ہوکر ٹاپ ٹن میں شامل ہوچکے ہیں۔ ٹی سیریز کے بینر پر بنائی گئی یہ فلم ماس اور کلاس شائقین کے علاوہ نوجوانوں میں پسند کئے جانے کی توقع ہے۔ فلم کی سینما آٹوگرافی پرکاش کلی کی ہے جس سے بھوشن کمار، وشال پانڈیا، وکرم بھٹ، کرن سنگھ گروور، شرمن جوشی، زرین خان اور ڈیزی شاہ کو بھرپور توقعات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT