Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / ہیڈ کانسٹیبل رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑا گیا

ہیڈ کانسٹیبل رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑا گیا

حیدرآباد۔ 20 ستمبر (سیاست نیوز) چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن کے ایک ہیڈکانسٹبل کو ایک خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑلیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب مدھوسدن ریڈی جو ہیڈکانسٹبل HC7591 ہے، اُپو گوڑہ سائی بابا نگر میں واقع ایک مکان میں اپنی داشتہ کے ساتھ موجود تھا کہ اس عورت کے شوہر چنیّا نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عورت اس کے شوہر کے درمیان مزید جہیز کیلئے ہراسانی کا ایک مقدمہ زیرالتوا ہے ، جسکے سبب وہ عورت شوہر سے دوری اختیار کئے ہوئے تھی۔ اسکافائدہ اٹھاتے ہوئے مدھوسدن ریڈی نے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات قائم کرلئے اور ایک مکان کرایہ پر حاصل کرکے اس کے ساتھ وقت گذاری کیا کرتا تھا۔ شوہر چنیّا نے اپنی بیوی کو ہیڈکانسٹبل کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور چھتری ناکہ پولیس کے حوالے کردیا جہاں خاتون نے شوہر کے خلاف بیان دیا پولیس نے معمولی سا مقدمہ درج کرکے ہیڈکانسٹبل کو رہا کردیا۔

TOPPOPULARRECENT