Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی پاکستانی فٹنس کیمپ میں شرکت مشکل

ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی پاکستانی فٹنس کیمپ میں شرکت مشکل

کراچی 15 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی فٹنس کیمپ میں شرکت مشکل ہے، گرانٹ لوڈن ہیڈ کوچ کو کھلاڑیوں کی فٹنس سے آگاہ کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی پاکستان آمد سے متعلق پی سی بی نے کوئی تاریخ نہیں بتائی تاہم یہ کہا کہ مئی کے اواخر میں آئیں گے ۔ آرتھر ان دنوں آسٹریلیا میں قومیت ملنے کا انتظار کر رہے ہیں ، اس کے بعد کوئی فیصلہ ہو گا۔ ذرائع کے مطابق آرتھر کی پاکستان آمد جون کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

رائنا بیٹی کے والد بن گئے
آئی پی ایل کا تسلسل متاثر
بنگلور 15 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سریش رائنا 9 برس میں پہلی بار آئی پی ایل کا میچ نہیں کھیل پائے۔گجرات لائینس ہفتے کو رائل چیلنجرز بنگلور کیخلاف میدان میں ان کے بغیر اتری، یوں رائناکے انڈین پریمیئر لیگ میں لگاتار 143 میچز کھیلنے کا سلسلہ ٹوٹ گیا، ان کی اہلیہ پرینکا نے نیدرلینڈز میں بچی کو جنم دیا، جس کی تصاویر جوڑے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کی ہیں، رائنا نے اپنی بیٹی کا نام شیانشی رکھا ہے، وہ اہلیہ کے ساتھ نیدرلینڈز میں ہی موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT