Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہیڈ کوچ کا 24 جون کو انتخاب متوقع

ہیڈ کوچ کا 24 جون کو انتخاب متوقع

ممبئی ، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ 24 جون کو دھرمشالا میں منعقد ہونے والی ہے تاکہ متعلقہ امور کا جائزہ لیا جائے، جس میں انڈین ٹیم کے ہیڈ کوچ کا تقرر شامل ہے۔ یوں تو بی سی سی آئی ذرائع نے کہا کہ یہ میٹنگ کا معمول کا ایجنڈہ ہے یعنی مختلف ذیلی کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق وغیرہ، لیکن تمام تر اختیارات کے حامل پیانل سے توقع ہے کہ وہ نئے کوچ کی شناخت طے کردے گا جبکہ انڈین اسکواڈ کی ویسٹ انڈیز کیلئے روانگی کو بمشکل پندرہ یوم باقی ہوں گے۔ بورڈ کو ہیڈ کوچ کے عہدہ کیلئے 57 درخواستیں وصول ہوئی ہیں، جن انیل کمبلے، روی شاستری اور سندیپ پاٹل کی عرضیاں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT