Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / ہیکنگ معاملے میں روس کے خلاف امریکہ کے پاس پختہ ثبوت

ہیکنگ معاملے میں روس کے خلاف امریکہ کے پاس پختہ ثبوت

واشنگٹن، 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں نے دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس ہاتھ کچھ ایسے پختہ ثبوت ملے ہیں جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی قومی کمیٹی سے منسلک معلومات کو روس نے ہیک کرکے وکی لیکس کو مہیا کرایا تھا۔اس ماہ کے آغاز میں امریکہ کے تحقیقاتی افسران نے یہ پتہ لگایا کہ روس کی خفیہ ایجنسیوں کے اشارے پر ہیکنگ کی اس واردات کو انجام دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن کی شبیہہ مسخ ہوئی۔ حالانکہ اس وقت امریکی ایجنسیاں روس کے خلاف ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی تھیں۔روس کے خلاف یہ نئی معلومات کافی اہم ہیں کیونکہ امریکہ کے صدر براک اوباما پر ان کی پارٹی کے ہی لیڈروں نے سوال اٹھایا کہ ان کی انتظامیہ کو اسے جاننے میں اتنا وقت کیوں لگا۔ اس معاملے میں ریپبلکن رہنماؤں اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ارکان نے بھی اس معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ہیکنگ کے خلاف اوباما انتظامیہ نے گزشتہ دنوں روس سے منسلک 35 مشتبہ جاسوس اور دو جاسوس ایجنسیوں، چار انٹیلی جنس حکام اور تین کمپنیوں کے خلاف کارروائی کر کے انہیں ملک چھوڑنے کو کہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT