Thursday , April 27 2017
Home / جرائم و حادثات / ہ2ہزار کی جعلی کرنسی نوٹوں کا ریاکٹ بے نقاب

ہ2ہزار کی جعلی کرنسی نوٹوں کا ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد ۔ 26 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : کالا دھن کو باہر لانے اور نقلی کرنسی کو بند کرنے نوٹ بندی کے اقدام کو آج اس وقت شدید جھٹکا لگا جب نئی 2 ہزار کی فرضی کرنسی کو تیار کرنے والی ایک ٹولی بے نقاب ہوئی ۔ ایسے وقت جبکہ وزیراعظم حیدرآباد میں تھے اس ریاکٹ کا بے نقاب ہونا انکے مشن پر کاری ضرب تصور کیا جارہا ہے ۔ خفیہ اطلاع پر رچہ کنڈہ پولیس نے اس ریاکٹ کو ابراہیم پٹنم علاقہ سے بے نقاب کرتے ہوئے بڑی مقدار میں نقلی نوٹوں اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے پریس کانفرنس کے دوران اس ٹولی کو پیش کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ قبل ازیں مارکٹ میں چلر کی قلت کا فائدہ اٹھا کر یہ ٹولی 100 روپئے 50 روپئے 20 اور 10 روپئے کے نقلی نوٹ تیار کرکے مارکٹ میں پھیلا چکی ہے ۔ تاہم نئی 2000 کی کرنسی نوٹ حاصل کرنے کے بعد اس ٹولی نے سری سلہ اور ابراہیم پٹنم میں کرنسی نوٹوں کی پرنٹنگ کا آغاز کردیا تھا اور کامیاب انداز میں 2 ہزار کی نقلی کرنسی نوٹ تیار کرلیے تھے۔ انسپکٹر اسپیشل آپریشن ٹیم مسٹر نرسنگ راؤ نے خفیہ اطلاع پرجال بچھاکر اس ٹولی کو بے نقاب کردیا اور 6 افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ 2 مفرور بتائے گئے ہیں ۔ پولیس نے 28 سالہ سائی ناتھ جو اس ٹولی کا اصل سرغنہ ہے کہ علاوہ 55 سالہ انجیا 34 سالہ رمیش 38 سالہ ستیہ نارائنا 26 سالہ سریدھر گوڑ اور 25 سالہ وجئے کمار کو گرفتار کرلیا جب کہ کلیان اور سریکانت مفرور بتائے گئے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 2 لاکھ 22 ہزار 310 روپئے کی نقلی کرنسی 50 ہزار نقد رقم ، کلر زیراکس مشینوں کو ضبط کرلیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT