Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ہ20 ہزار سرکاری ملازمین کے پاس سفید راشن کارڈس

ہ20 ہزار سرکاری ملازمین کے پاس سفید راشن کارڈس

بیس لاکھ سے زائد بوگس راشن کارڈس کا صفایا، سیول سپلائز محکمہ کی مہم
حیدرآباد 15 مئی (سیاست نیوز) وائٹ کالر اسٹاف وائٹ راشن کارڈس کے مزے لوٹ رہا ہے۔ حالانکہ وائٹ راشن کارڈ غریبوں کا حق ہے۔ محکمہ سیول سپلائز نے تلنگانہ بھر میں ایسے 20 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کا پتہ چلایا ہے جن کے پاس سفید راشن کارڈس ہیں۔ ان میں ریلویز کے چار ہزار ملازمین شامل ہیں۔ ریاستی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی مہم پر ہے کہ حکومت کی طرف سے فراہم کی جارہی اشیائے ضروریہ مستحق استفادہ کنندوں تک پہونچے۔ اس مہم کے دوران زائداز بیس لاکھ بوگس راشن کارڈس منسوخ کئے گئے ہیں۔ ان میں ایسے راشن کارڈس بھی شامل ہیں جو غیر مستحق افراد کے نام الاٹ کئے گئے تھے۔ محکمہ سیول سپلائز اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ نئے فوڈ سکیوریٹی کارڈس حقیقی استفادہ کنندوں کو حاصل ہوں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT