Tuesday , October 24 2017
Home / خواتین کا صفحہ / یادداشت بڑھانے کیلئے پیدل چلیں

یادداشت بڑھانے کیلئے پیدل چلیں

یہ دیکھا گیا ہے کہ باقاعدگی سے ورزش کرنے والے جسمانی طور پر تندرست رہتے ہیں ۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ ورزش دماغ کیلئے بھی بڑی مفید ہے ۔اس کی افادیت کا اندازۃ درج ذیل حقیقت جان کرے لگائے ۔ ہمارے دماغ میں ہپوکامپس نامی حصہ ہماری یادداشت کو توانا و تندرست رکھتا ہے ۔ ہر سال یہ حصہ ایک تا دو فیصد سکڑ جاتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بڑھاپے میں سیکڑوں مرد و زن بھلکڑ پن کا نشانہ بن جاتے ہیں لیکن جدید تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ ہفتے میں کم از کم تین دن 45 منٹ تک تیز چلیں ان میں ہپوکامپس ہر سال 2 فیصد پھیل جاتا ہے ۔ خوشخبری یہ ہے کہ اگر آپ بوڑھے ہیں تب بھی ورزش سے اپنے ہپوکامپس کو پھیلاسکتے ہیں ۔ یہ امر تجربات سے ثابت ہوچکا ۔ ایک بجربے میں ان 55 سے 80 سال کے مرد وزن کو ورزش کرائی گئی جنہوں نے پہلے کبھی نہیں کی تھی 3 ماہ بعد ان مرد وزن کی یادداشت پہلے سے بہتر ہوگئی ۔ مزید براں ضروری نہیں کہ سخت ورزش کی جائے ۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے وابستہ ماہر طب کا کہنا ہے ایسی کوئی بھی ورزش آپ کو فائدہ پہونچائے گی جو دل کی دھڑکن تیز کردے چنانچہ تیز تیز چلنا بھی ایک عمدہ جسمانی سرگرمی ہے۔

TOPPOPULARRECENT