Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / یادو برادری مسلمانوں کو دو لیٹر دودھ فراہم کرے : لالو

یادو برادری مسلمانوں کو دو لیٹر دودھ فراہم کرے : لالو

پٹنہ 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) راشٹریہ جنتادل کے صدر لالو پرساد یادو نے آج یادو برادری سے اپیل کی کہ وہ عیدالفطرکے موقع پر اپنے علاقوں میں مسلمان بھائیوں کو دو لیٹر دودھ فراہم کریں۔ لالو نے کہا کہ یادو برادری کو چاہئے کہ وہ مسلمان بھائیوں کو عید کی مبارکباد دیں اور ان کے ہاں سیوئیوں سے لطف اندوز ہوں۔ یادو نے کہا کہ ان کی پارٹی کو ذات پات کی مردم شماری کی اشاعت کیلئے بھی مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے بہت جلد پارٹی تحریک شروع کریگی اس کیلئے ایک تفصیلی پروگرام تیار کیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT