Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / یادگیری کا حملہ آور سے اظہار ِ بے تعلقی

یادگیری کا حملہ آور سے اظہار ِ بے تعلقی

گولی سینہ سے ٹکرا کر گذر گئی ، زخمی کی حالت بہتر ، ڈاکٹرس کا بیان
حیدرآباد۔ 14 اگست (این ایس ایس) سکندرآباد کے علاقہ قدیم بوئن پلی کے ایک کانگریس لیڈر ڈی یادگیری جو ہفتہ کی صبح ایک جانے پہنچانے شخص کی شوٹنگ میں زخمی ہوگئے تھے، آج کہا کہ حملہ آور سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ یادگیری نے ایک ٹیلی ویژن چیانل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اس حملہ آور سے کوئی تعلق نہیں رہا لیکن حملہ آور کا برادر نسبتی حسب ضرورت ان سے رجوع ہوکر رقم وصول کیا کرتا تھا۔ یادگیری نے کہا کہ حملہ آور سے انہیں اور ان کے ارکان خاندان کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے اور انہوں نے حکومت سے تحفظ و سلامتی فراہم کرنے کی درخواست کی۔ یادگیری نے کہا کہ ’’تاہم میں نے سخت مزاحمت کی اور حملہ آور سے بندوق چھین کر پولیس مدد کیلئے 100 نمبر پر ڈائیل کیا اور ہاسپٹل کا عملہ جمع ہونے کے بعد ہی میں باتھ روم سے باہر آیا‘‘۔ یادگیری نے کہا کہ ہتھیاروں کو وہ اپنے پاس رکھا تاکہ پولیس کو بتایا جاسکے۔۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ یادگیری کرشماتی طور پر بچ گئے ہیں کیونکہ بندوق کی ایک گولی ان کے دل کے قریب جِلد سے ٹکرا کر گذر گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT