Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یادگیر میں سڑک کی درستگی کا مطالبہ

یادگیر میں سڑک کی درستگی کا مطالبہ

یادگیر5نومبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈسٹری بیوٹر ی کنال نمبر 25نزد وڈگیرہ تا کوسور گاؤں سڑک کی حالت غیر معیاری کے سبب نہایت خستہ ہو گئی ہے یہ الزام کے آر وی کے ضلعی صدر شرنواڈگی نے عائد کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک سال کے اندر ہی اس سڑک پر گڑھے پڑگئے اورتارکول جگہ جگہ سے نکل گیا ہے سڑک کی خستہ حالت کے سبب موٹر گاڑیوں کی آمد ورفت دشوار ہو گئی ہے ۔ عوام کو اس سڑک کی خرابی کے سبب دسواریوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اس سڑک کی تعمیر کے لیے جو فنڈس منظور کیے گئے ہیں ان سے عوام کو کو ئی مدد نہیں مل رہی ہے ۔ مسٹر شرنونے متعلقہ عہدے داران کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ سڑک کی عاجلانہ طور پر درستگی عمل میں آئے ۔

TOPPOPULARRECENT