Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / یاسرشاہ مقدمہ کی 10 جنوری کو سماعت‘دوسالہ پابندی کا امکان

یاسرشاہ مقدمہ کی 10 جنوری کو سماعت‘دوسالہ پابندی کا امکان

لاہور ۔28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر  یاسر شاہ نے ڈوپ ٹسٹ مثبت آنے پر غلطی کا اعتراف کر لیا اور کہا ہے کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ایسا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ڈوپ ٹسٹ مثبت آنے پر معطل لیگ اسپنر یاسر شاہ نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے ۔ 29  سالہ اسپنر نے پی سی بی کو وضاحت پیش کی ہے کہ دبئی کے ہوٹل میں اپنی بیوی کی بلڈ پریشر کی دوا استعمال کی اور انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ایسا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل یاسر شاہ کی ڈوپنگ رپورٹ کا جائزہ لے رہا ہے اورمیڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر سہیل سلیم اورٹیم فزیو روبن سن شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے یاسر شاہ معاملہ میں اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈوپنگ معاملہ کی سماعت 10  جنوری کو ہو گی، الزام ثابت ہونے پر یاسر شاہ کو دو سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT