Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / یاسر شاہ نیوزی لینڈ کے خلاف بھی بہتر مظاہرہ کے لئے پرعزم

یاسر شاہ نیوزی لینڈ کے خلاف بھی بہتر مظاہرہ کے لئے پرعزم

نیلسن۔7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دورے میں بھی فتح گر کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایشیا ء سے باہر بھی خود کوموثر ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں ٹسٹ کرکٹ میں پاکستانی فتوحات میں مرکزی کردار ادا کرنے والے یاسر شاہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا دورہ بہت اہم ہے جس میں خود کو ایشیائی وکٹوں سے باہر بھی موثر ثابت کرنے کاموقع ملے گا۔ اس بارے میں وہ بولنگ کوچ اظہر محمود اور مشتاق احمد سے مشورہ کرتے رہے ہیں۔ دورہ انگلینڈ میں 19 وکٹیں حاصل کرنیوالے یاسر شاہ  نے کہا کہ  انگلش وکٹوں پر کامیابی سے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ کوچز کی مدد اور سخت محنت سے فاسٹ وکٹوں پر بھی  ٹیم کو فتوحات دلانے کی پوری کوشش کروں گا۔ یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم  اس وقت نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں وہ دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ یاسر شاہ اپنے کیریئر کے 19 ٹسٹ میچوں میں 116 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جن میں آٹھ مرتبہ اننگز میں پانچ اور دومرتبہ میچ میں دس وکٹوں کی کارکردگی بھی شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT