Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / یاسر شاہ ٹسٹ کے دوسرے بہترین بولر بن گئے

یاسر شاہ ٹسٹ کے دوسرے بہترین بولر بن گئے

لاہور۔27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے خلاف دبئی ٹسٹ میں 8 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھانے والے اسپنر یاسر شاہ آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی میں دوسرے مقام پر آ گئے ہیں۔ رنز کے انبار لگانے والے بیٹسمین یونس خان، مصباح الحق اور اسد شفیق کی درجہ بندی بھی بہتر ہوئی ہے۔ آئی سی سی نے نئی ٹسٹ درجہ بندی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دبئی ٹسٹ کے اختتام پر جاری کر دی۔ یاسر شاہ تین درجے ترقی کے بعد دوسرے مقام پر آگئے ہیں ۔ دبئی ٹسٹ کے مین آف دی میچ وہاب ریاض نو درجے ترقی کے بعد 35 ویں اور عمران خان سات درجے ترقی کے بعد 47 ویں مقام پر پہنچ گئے۔ یونس خان،مصباح الحق اور اسد شفیق کی درجہ بندی بھی بہتر ہوئی ہے۔ دو ٹسٹ میچز میں 257  رنز بنانے والے یونس خان چھٹے سے پانچویںمقام  پر فائز  ہیں جبکہ پاکستانی کپتان مصباح الحق کا درجہ  گیارہواں  اور اسد شفیق کا بارہواں ہے۔

TOPPOPULARRECENT