Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / یاسر شاہ پر صرف 3 ماہ کی پابندی

یاسر شاہ پر صرف 3 ماہ کی پابندی

دبئی ، 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ پر تین ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔ یاسر کا ڈوپ ٹسٹ 13 نومبرکو ہوا تھا جس میں یہ سامنے آئی ہے کہ انھوں نے کورثیلیڈون نامی دوا کا استعال کیا جو کہ واڈا قوانین کے تحت ممنوع ہے۔ آئی سی سی نے یاسر شاہ کا غلطی سے ممنوعہ دوا استعمال کرنے کا موقف تسلیم کرتے ہوئے اُن پر صرف تین ماہ کی پابندی عائد کی ہے۔ ٹسٹ کی عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر موجود یاسر شاہ 27 مارچ سے عالمی کرکٹ میں واپس آ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال یاسر شاہ ٹسٹ کرکٹ میں 49 وکٹیں لے کر پاکستان کے سب سے کامیاب بولر رہے ہیں۔ یاسر شاہ نے اپنا کریئر 2014ء میں آسٹریلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں منعقدہ سیریز میں کیا تھا اور پہلی سیریز میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT