Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / یاسر شاہ پھر ایک بار ڈوپنگ تنازعہ کا شکار

یاسر شاہ پھر ایک بار ڈوپنگ تنازعہ کا شکار

لاہور۔ 3 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ آئی سی سی یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ کرنا چاہتی ہے جس کے بعد وہ ایک بار پھر نشانہ بن سکتے ہیں۔یاسر شاہ کو گزشتہ سال ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سے ممنوعہ قراردی گئی ادویات کے استعمال پر پابندی لگادی گئی تھی۔آئی سی سی کے سامنے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ لاعلمی میں اپنی بیگم کی بلڈ پریشر کی دوائی کھا ئی تھی۔ان کی پابندی کو رواں سال مارچ کے اواخر میں ختم کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف دورے کے لئے اہل ہوگئے تھے۔ٹیم منیجر انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ ’’ٹسٹ کپتان مصباح، ونڈے کپتان اظہر علی اور فاسٹ بولر جنید خان کے ساتھ ساتھ یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ کیا گیا ہے لیکن لیگ اسپنر کا ٹیسٹ نشانہ ہوسکتا ہے‘‘۔یاسر شاہ کو انگلینڈ کے دورے میں پاکستان کے لئے اہم بولر قرار دیا جا رہا ہے بالخصوص 4 میچوں پر مشتمل ٹسٹ سیریز میں انھیں پاکستانی ٹیم کا اہم ہتھیار قرار دیا گیا ہے۔پاکستان 14 جولائی سے شروع ہونے والے اپنے دورے میں 4 ٹسٹ ، 5 ونڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

TOPPOPULARRECENT