Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / یاسر شاہ کو 6 وکٹیں، لارڈس ٹسٹ میں پاکستان کا مستحکم موقف

یاسر شاہ کو 6 وکٹیں، لارڈس ٹسٹ میں پاکستان کا مستحکم موقف

لارڈس 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان لارڈس پر کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میں پاکستانی ٹیم نے خود کو مستحکم موقف کی طرف گامزن کرلیا ہے۔ جیسا کہ تادم تحریر تیسرے دن چائے کے وقفہ تک پاکستانی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 111/4 رنز اسکور کرلئے ہیں اور اِسے مقابلہ میں مجموعی طور پر 178 رنز کی سبقت حاصل ہوچکی ہے۔ پہلی اننگز میں ریکارڈ سنچری اسکور کرنے والے مصباح الحق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔آؤٹ ہونے والے دیگر بیٹسمنوں میں محمد حفیظ (0) ، شان مسعود (24) اور اظہر علی (23) شامل ہیں۔ دوسری اننگز میں بھی ووکس نے 15 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں یاسر شاہ نے 70 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے نہ صرف میزبان انگلینڈ کو 272 رنز پر ڈھیر کرنے میں کلیدی رول ادا کیا بلکہ لارڈس کے تاریخی میدان پر پاکستانی ٹیم کو پہلی اننگز میں 67 رنز کی اہم سبقت دلوائی۔ انگلینڈ نے اپنے کل کے اسکور 253/7 سے آگے کھیلنا شروع کیا اور صبح کے ابتدائی سیشن میں کوئی بھی بیٹسمین بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ انگلینڈ کے آل راؤنڈر کریس ووکس نے ناقابل تسخیر 35 رنز کی اننگز کھیلی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT