Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / یاسر شاہ کی دوسرے ٹسٹ میں شرکت کا امکان

یاسر شاہ کی دوسرے ٹسٹ میں شرکت کا امکان

کراچی ۔ 15اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کمر کی تکلیف میں مبتلا پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے  ٹریننگ شروع کردی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں چائے کے وقفے پر یاسر شاہ جاگنگ کرتے اور ہلکی ٹر یننگ کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔ ٹیم انتظامیہ کا خیال ہے کہ وہ دوسرے ٹسٹ کے لئے مکمل فٹ ہوجائیں گے۔دوسری جانب انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹیون فن ٹسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ دوسرا ٹسٹ  22 اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ بیٹسمین اظہرعلی پیر میں زخم اور یاسر شاہ کمر کی تکلیف کے سبب پہلا ٹسٹ نہیں کھیل سکے تاہم پاکستانی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کو یقین ہیکہ یہ دونوں کھلاڑی دوسرے ٹسٹ تک فٹ ہو جائیں گے۔
ایشین گیمز کے شیڈول پر پھر نظرثانی کا امکان
نئی دہلی ۔ 15اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز کا شیڈول پھر ایک مرتبہ تبدیل ہو گیا  جس کی اصل وجہ  ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ ہے اور امکان ہے کہ اس میں مزید تبدیلی ہوسکتی  ہے۔ساؤتھ ایشین گیمز کا ایونٹ گوہاٹی میں آئندہ سال 10 جنوری سے شروع ہونا تھا جو اب 14 فروری کو کھیلا جائے گا اور21 فروری تک جاری رہے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ کی تیاریوں کے باعث ساؤتھ ایشین گیمز کا یہ شیڈول بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ انڈین اولمپک اسوسی ایشن 31 اکتوبر کو حکومت سے اس معاملے پر بات کریں گے جس کے بعد مزید تبدیلیوں کا امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT