Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / یاسر شاہ کی گیند کو صدی کی گیند کہا جانے لگا

یاسر شاہ کی گیند کو صدی کی گیند کہا جانے لگا

شارجہ ۔4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ کے حلقوں میں یاسر شاہ کی اس گیند کے چرچے ہونے لگے جس پر انہوں نے انگلش بیٹسمین سمیت پٹیل کو آؤٹ کیا جسے شین وارن کی مائیک گیٹنگ والی یادگار گیند کے مماثل قرار دیتے ہوئے صدی کی بہترین گیند بھی قرار دینے سے گریز نہیں کیا جا رہا۔
رونالڈو نے خود کو نمبر ایک کھلاڑی قرار دیا
میڈرڈ۔4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ریال میڈرڈ کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو یقین ہے کہ وہ بارسلونا کے کھلاڑی لیو نل میسی سے زیادہ بہتر کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے اسپین کے ایک اخبار سے انٹرویو میں کہا کہ اگر ان کے کیریئر کے گزشتہ 8  سال دیکھے جائیں تو وہ سرفہرست کھلاڑی  رہے ہیں اور اگر کسی کھلاڑی نے ایسے کارنامے انجام دیئے ہیں تو اس کا نام بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ کون نمبر ایک ہے اور کس نے زیادہ خطابات جتوائے ہیں یہ ایک طویل تفصیل ہے۔

TOPPOPULARRECENT