Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / یاسر شاہ گلابی گیند سے بہتر مظاہرہ کیلئے پرعزم

یاسر شاہ گلابی گیند سے بہتر مظاہرہ کیلئے پرعزم

دبئی۔11 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام ) ٹسٹ وکٹوں کی سنچری کا تعاقب کرنے والے پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے  گلابی گیند سے بہتر مظاہرہ کے لئے زیادہ ٹریننگ  شروع کردی ہے اور کہا ہے کہ وہ گزشتہ ایک ہفتے سے گلابی گیند سے بھرپور مشق کر رہے ہیں جو روایتی سرخ بال کے مقابلے میں زیادہ باؤنس ہو رہی ہے ۔کامیابی کیلئے کوچز اور کپتان مصباح الحق سے ہدایات بھی لی ہیں کیونکہ یہ ایک نیا تجربہ ہے ۔ویسٹ انڈیز بیٹسمین اگرچہ اسپن بولنگ کیخلاف جدوجہد کر رہے ہیں لیکن انہیں ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی طرح ٹسٹ کرکٹ میں آسان نہیں سمجھتا اورممکنہ حد تک اچھی بولنگ کی کوشش رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کا پہلامقابلہ 13اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا اور چونکہ یہ دونوں ٹیموں کیلئے گلابی گیند سے ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ میں اولین آزمائش بھی ہے لہٰذا پاکستانی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے گلابی گیند سے دوستی بڑھانا شروع کرتے ہوئے بھرپور مشق کا آغاز کر دیا ہے۔پاکستان کے اسٹرائیک بولر کے مطابق وہ اس امتحان پر پورا اترنے کیلئے اپنی تیاریاں کر رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی ان کی نگاہیں ٹسٹ وکٹوں کی سنچری پر بھی مرکوز ہیں جس کیلئے انہیں محض پانچ شکار مزید درکار ہیں۔کیریئر کے نویں ٹسٹ میں وکٹوں کی تیز ترین نصف سنچری مکمل کرنے کا اعزاز پانے والے یاسر شاہ کیلئے اب کیریئر کا 17واں ٹسٹ اس لحاظ سے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے کہ یہ گلابی گیند سے کھیلا جائے گا جس کا انہیں اس سے قبل کوئی تجربہ نہیں ہے۔ لیگ اسپنر نے کہا کہ وہ گزشتہ ایک ہفتے سے گلابی گیند سے بھرپور مشق میں مصروف ہیں اور ان کی تیاریاں بالکل ٹھیک چل رہی ہیں لیکن چونکہ روایتی سرخ بال کے مقابلے میں انہیں گلابی گیند سے زیادہ باونس مل رہا ہے لہٰذا ان کی کوشش ہے کہ اولین آزمائش سے قبل انہیں جتنی زیادہ پریکٹس مل جائے تو بہتر ہے۔

TOPPOPULARRECENT