Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / یاسر عرفات کے ’لِسٹ اے‘ میں 400 وکٹیں مکمل

یاسر عرفات کے ’لِسٹ اے‘ میں 400 وکٹیں مکمل

لاہور ، 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تجربہ کار آل راؤنڈر یاسر عرفات لسٹ اے کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستان کے 7 ویں بولر بن گئے۔ 33 سالہ عرفات نے نیشنل ونڈے کپ میں راولپنڈی کی نمائندگی کرتے ہوئے ’خان ریسرچ لیبارٹری‘ کے امام الحق کو آؤٹ کر کے اس فارمٹ میں اپنی 400 وکٹیں مکمل کئے۔ اسی میچ میں مزید ایک وکٹ بھی ملی۔ عرفات نے اب تک 252 لسٹ اے میچز میں 22.74 کی اوسط سے 401 وکٹیں حاصل کرلئے ہیں، جس میں 15 مرتبہ اننگز میں 4 وکٹیں اور 8 مرتبہ اننگز میں 5 یا اس سے زائد شکار شامل ہیں۔ لسٹ اے کرکٹ میں ان کی اب تک کی بہترین بولنگ پرفارمنس 24 رنز دے کر 6 وکٹوں کا حصول ہے۔ یاسر عرفات سے قبل یہ اعزاز اپنے نام کرنے والے 6 میں سے 4 کھلاڑی حیران کن طور پر پاکستان کی قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ ان میں وسیم اکرم (881)، وقار یونس (674)، شاہد آفریدی (509)، عمران خان (507)، ثقلین مشتا ق (478) اور مشتاق احمد (461 ) شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT