Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / یاسر پی سی بی میڈیکل پینل کے سامنے حاضر

یاسر پی سی بی میڈیکل پینل کے سامنے حاضر

لاہور ۔29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے معطل شدہ اسٹار اسپنر یاسر شاہ ڈرگ ٹسٹ میں ناکام ہونے کی وجوہات جاننے والے ایک میڈیکل پینل کے سامنے حاضر ہو ئے۔ 29 سالہ یاسر کے جسم میں ہائپر ٹینشن کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی دوا کلورو تھیلیڈون پائی گئی ۔ خیال رہے کہ یہ دوا عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی ممنوعہ ادویات کی فہرست میں شامل ہے اور اسی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے  پاکستانی کھلاڑی پر عبوری پابندی لگا دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک جاری بیان میں کہا گیا یاسر شاہ کو آئی سی سی کا نوٹس ملنے کے بعد بورڈ معاملے کی مکمل تحقیقات کرتے ہوئے آئی سی سی کو منصفانہ نتیجہ تک پہنچنے میں مکمل مدد کرے گا۔بیان میں کہا گیا کہ پی سی بی کرکٹ میں ممنوعہ اشیاء کے استعمال کے حوالے سے عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔یاسر شاہ کو ڈوپنگ معاملے پر دو سے چار سال پابندی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT