Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / یاقوت پورہ اور ملک پیٹ حلقے زیادہ متاثر

یاقوت پورہ اور ملک پیٹ حلقے زیادہ متاثر

حیدرآباد۔2اکٹوبر (سیاست نیوز) پرانے شہر میں بارش کی تباہ کاریوں کا شکار سب سے زیادہ حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ اور ملک پیٹ رہا جہاں نالوں کے ابل پڑنے کے سبب مکانات میں پانی داخل ہوگیا اور کئی علاقوں میں ڈرینیج ابل پڑنے سے صورتحال انتہائی ناگفتہ ہو چکی تھی۔ مولی کا چھلہ ‘ نشیمن نگر کے علاوہ یاقوت پورہ نالہ کے ابلنے سے اطراف کے مکانات میں پانی داخل ہوگیا اور عوام کو مکانات سے پانی کی نکاسی کرتے دیکھا گیا ۔ اسی طرح حلقہ اسمبلی ملک پیٹ کے علاقوں چنچل گوڑہ اور اعظم پورہ میں بارش کا پانی مکانات میں داخل ہونے کی شکایات موصول ہوئیں ۔ اعظم پورہ ریل اوور برج سے متصل نالہ سڑک پر سے بہنے لگا اور ریل اوور برج کے قریب میں کئی گاڑیاں پانی کے بہاؤ کا شکار ہوگئیں۔ چادر گھاٹ برج کے علاوہ نلگنڈہ چوارہے کے قریب دوکانات میں پانی داخل ہونے کی شکایات ملیں اور لوگ دکانات میں موجود سامان کو بچانے کی کوشش کرتے دیکھے گئے۔ شہر کے سلم علاقوں کی حالت اس سے بھی زیادہ ابتر رہی ہے اور نالوں کے قریب موجود بستیوں کا تخلیہ کروانے کے اقدامات میں بلدی عہدیداروں کو مصروف دیکھا گیا۔

 

TOPPOPULARRECENT