Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / یاقوت پورہ میں دیوارمنہدم شیرخوار فوت

یاقوت پورہ میں دیوارمنہدم شیرخوار فوت

حیدرآباد ۔ 21 ؍ اگسٹ ( سیاست نیوز) یاقوت پورہ ظفر روڈ میں واقع ایک مکان میں پیش آئے دردناک واقعہ میں سپٹک ٹینک کی دیوار منہدم ہونے کے سبب دیڑھ سالہ شیرخوار فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتاہے محمد طہٰ ولد محمد تبریز اپنے مکان کی پہلی منزل پر کھیل رہا تھا کہ پڑوسی کے مکان کی سپٹک ٹینک کی دیوار اچانک منہدم ہوگئی اور اس پر گر پڑی ۔ اس واقعہ میں طہ ٰ برسرموقع ہلاک ہوگیا اور علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT