Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / یاقوت پورہ میں ٹرین حادثہ ، ایک شخص ہلاک

یاقوت پورہ میں ٹرین حادثہ ، ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /25 نومبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ یاقوت پورہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 32 سالہ عبدالوہاب جو پیشہ سے پلمبر تھا عیدی بازار علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ آج صبح یاقوت پورہ اور اپوگوڑہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT