Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / یاقوت پورہ کے سوئمنگ پول میں لڑکا غرق

یاقوت پورہ کے سوئمنگ پول میں لڑکا غرق

حیدرآباد۔ 23۔ مئی  ( سیاست نیوز) یاقوت پورہ دھوبی گھاٹ علاقہ کے ایک سوئمنگ پول میں 19 سالہ نوجوان تیراکی کے دوران غرقاب ہوگیا ۔ سب انسپکٹر رین بازار پولیس اسٹیشن مسٹر ستیہ نارائنا نے بتایا کہ محمد عبدالرضوان عرف اڈو ساکن امام باڑہ یاقوت پورہ جو کرانہ دکان کا ملازم تھا ، آج شام 4 بجے اپنے مکان سے چند دوستوں کے ہمراہ وائی ایس پی سوئمنگ پول واقع یاقوت پورہ دھوبی گھاٹ تیراکی کیلئے گیا تھا۔ رضوان نے سوئمنگ پول میں غوطہ لگایا اور وہ اچانک غرقاب ہوگیا۔ پولیس نے اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر مذکورہ سوئمنگ پول پہنچ کر نوجوان کی نعش کو باہر نکالا۔ پولیس نے سوئمنگ پول میں نصب کردہ سی سی ٹی کیمروں کی ریکارڈنگ کا تجزیہ کیا جس میں رضوان کو تیراکی کے دوران غرقاب ہوتا ہوا پایا۔ رین بازار پولیس نے متوفی نوجوان کے والد محمد عبدالصمد کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT