Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / یتیم و یسیر لڑکیوں کا جنسی استحصال کرنے والا ایک نوجوان گرفتار

یتیم و یسیر لڑکیوں کا جنسی استحصال کرنے والا ایک نوجوان گرفتار

حیدرآباد۔ 29 اکتوبر (سیاست نیوز) یتیم و یسیر لڑکیوں کا مبینہ جنسی استحصال کرنے والے ایک نوجوان کو ہمایوں نگر پولیس نے حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے بموجب عبدالمنان ساکن وجئے نگر کالونی کے مکان میں تین کم عمر لڑکیاں گھریلو ملازماؤں کی حیثیت سے کام کررہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ عبدالمنان کا بیٹا رضوان نے مبینہ طور پر 14 سالہ لڑکی کی مبینہ طور پر عصمت ریزی کی اور اس کی 11 سالہ بہن سے بھی دست درازی کی۔ کم عمر لڑکیوں نے آج ہمایوں نگر پولیس میں رضوان کے خلاف ایک شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو حراست میں لے لیا اور لڑکیوں کے بیانات کو قلمبند کرنے کے بعد رضوان کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس ہمایوں نگر نے متاثرہ لڑکی کو طبی معائنہ کیلئے سرکاری دواخانہ منتقل کیا اور اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT