Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / یدی یورپا رشوت خوری معاملے میں بری

یدی یورپا رشوت خوری معاملے میں بری

بنگلور، 26 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی جانچ بیورو (سي بي آئی) کی ایک خصوصی عدالت نے کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر بی ایس یدی یورپا اور 12 دوسرے لوگوں کو 40 کروڑ روپے کی رشوت خوری اور بدعنوانی کے معاملے میں آج بری کر دیا۔کرناٹک کے لوک آیکت نے الزام لگایا تھا کہ مسٹر یدی یورپا، ان کے دو بیٹے ، داماد اورا سٹیل کمپنی جے ایس ڈبلیو مجرمانہ سازش، رشوت خوری، جعلسازی اور بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ سی بی آئی کی چارج شیٹ کے مطابق مسٹر یدی یورپا کے وزیر اعلی کے عہدے پر رہنے کے دوران ان سے کان کنی لائسنس سمیت کچھ غیر مجاز فائدہ حاصل کرنے کے لئے 2010 میں ان کے خاندان سے منسلک ‘پریرنا ٹرسٹ’ کو 40 کروڑ روپے کی رشوت دی گئی تھی۔ گذشتہ تین مئی کو معاملے کی سماعت کے دوران مسٹر یدی یورپا نے خود کو بے قصور بتاتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں سیاسی سازش کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT