Monday , April 24 2017
Home / دنیا / یرغمالی گارڈس کو بچانے پولیس نے بچوں کی جیل پر ہلہ بول دیا

یرغمالی گارڈس کو بچانے پولیس نے بچوں کی جیل پر ہلہ بول دیا

سان جوزپنولا (گوئٹے مالا)۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گوئٹے مالا کی پولیس نے یہاں ایک بچوں کی بازآباد کاری کے مرکز پر ہلہ بولتے ہوئے مرکز کے قیدی بچوں کے چنگل سے چار گارڈس کو آزاد کرانے کی پوری کوشش کی۔ قیدیوں نے دو گارڈس کو ہلاک کرنے کے بعد مزید چار گارڈس کو یرغمال بنا لیا تھا۔ اس موقع پر وہاں رپورٹنگ کیلئے آئے صحافیوں نے دیکھا کہ متعدد مسلح افسران خاردار تاروں سے گھرے اس قیدخانے میں داخل ہورہے ہیں جہاں عام طور پر لڑکوں کو رکھا جاتا ہے۔ کئی مسلح پولیس اہلکاروں نے عمارت کے باہر بندوقیں تان کر پوزیشن لے لی جس کے بعد عمارت کے اندر سے شوروغل اور گرفتار کئے جانے کی آوازیں آنے لگیں۔ یاد رہیکہ اندرون دو ہفتے سان جوز ایک بار پھر سرخیوں میں آ گیا جہاں قریب میں ہی واقع ایک یوتھ شیلٹر میں آتشزدگی کے واقعہ میں 40 نابالغ لڑکیاں جھلس کر ہلاک ہوگئی تھیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT