Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / یروشلم میں تشدد باعث تشویش:گٹیرس

یروشلم میں تشدد باعث تشویش:گٹیرس

 

اقوام متحدہ، 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گٹیرس نے آج یروشلم کے پرانے شہر میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کے سلسلے میں تشویش ظاہر کی ۔مسٹر گٹیرس نے ایک بیان میں کہاکہ ‘میں یروشلم کے پرانے شہر میں تشدد بڑھنے کے خدشے کے سلسلے میں فکر مند ہوں۔ میں تمام سیاسی، مذہبی اور کمیونٹی لیڈروں سے اس علاقے میں اشتعال انگیز کارروائی نہ کرنے اور اسرائیل سے تحمل برتنے کی اپیل کرتا ہوں۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 14 جولائی کو یروشلم کے مقدس مقام حرم الشریف کے پاس دو اسرائیلی پولیس افسران کے قتل کے بعد کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ اسرائیلی حکام نے بعد میں یہاں میٹل ڈیٹیکٹر نصب کی تھی جس کے بعد علاقے میں کشیدگی کی صورت حال پیدا ہو گئی تھی اور اس دوران ہونے والی جھڑپ میں تین فلسطینی شہری ہلاک ہو گئے تھے ۔ اسرائیل نے اگرچہ گزشتہ منگل کو یہاں لگائے گئے میٹل ڈیٹیکٹر کو ہٹا لیا تھا۔

الیکٹرانک جھولا حادثہ کا شکار، ایک ہلاک
کولمبس (امریکہ) ۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک امیوزمنٹ پارک میں فائربال نامی ایک بڑا جھولا حادثہ کا شکار ہوکر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا۔ اوہائیو فیئر(میلہ) کے پہلے دن یہ حادثہ رونما ہوا جس میں سوار لوگ خوفزدہ ہوگئے اور کافی دیر تک ہوا میں ہی معلق رہے۔ یہ جھولا کچھ اس انداز سے بنایا گیا ہے کہ جب یہ چلتا ہے تو ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے طوفانی ہوائیں چل رہی ہوں اور اس میں سوار لوگ جب فضاء میں چکر کاٹتے ہیں تو خوشی اور خوف کی ملی جلی آوازیں نکالتے ہیں۔ اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر سات زخمی ہوگئے جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ کولمبس فائر بٹالین کے سربراہ اسٹیومارٹن نے کہا کہ جو شخص ہلاک ہوا ہے وہ جھولے کے دوٹکڑے ہونے کے بعد انتہائی تیز رفتاری سے کچھ دیر ہوا میںمعلق رہنے کے بعد زمین پر گر پڑا اور ہلاک ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT