Friday , September 22 2017
Home / عرب دنیا / یروشلم میں تین اسرائیلیوں کو چاقو زنی ، حملہ آور فائرنگ میں ہلاک

یروشلم میں تین اسرائیلیوں کو چاقو زنی ، حملہ آور فائرنگ میں ہلاک

یروشلم ۔ 23 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دو فلسطینیوں نے تین اسرائیلیوں کو یروشلم کے پرانے شہر کے قریب چاقو زنی کی جبکہ پولیس کی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ اسرائیل کے نیگن ڈیوڈ آڈم ہنگامہ طبی امداد نے کہا کہ تین متاثرین کو نازک حالت میں دواخانہ میں شریک کیا گیا ۔ پہلا واقعہ پرانے شہر کی جافا گیٹ کے قریب پیش آیا۔ آج علی الصبح سرحدی پولیس نے ایک خاتون کو جنوبی مغربی کنارہ کے شہر ایبرون میں گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے ایک چاقو ضبط کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT