Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / یروشلم کی بس میں بم دھماکہ ، 21 زخمی

یروشلم کی بس میں بم دھماکہ ، 21 زخمی

یروشلم ۔ 18 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) یروشلم میں آج ایک بس میں بم دھماکہ ہوا اور آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں تقریباً 21 افراد زخمی ہوگئے ۔ اسرائیلی پولیس نے کہاکہ یروشلم کے دوردراز علاقہ میں ایک بس میں بم پھٹ پڑا ، اس سے آگ تیزی سے پھیل گئی اور یہاں موجود دوسری بس و کار کو بھی اپنی زد میں لے لیا ۔ اسرائیلی داخلی سکیورٹی ایجنسی نے اس دھماکہ کو دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے ۔ بم دھماکہ کے نتیجہ میں یہودیوں کے جمعہ کی شب سے شروع ہورہے تہوار کے موقع پر سکیورٹی مزید سخت کردی جائے گی ۔ اگر یہ بم حملہ کسی فلسطینی کی جانب سے کرنے کی توثیق ہوجائے تو پھر تشدد کی نئی لہر شروع ہوسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT