Friday , September 22 2017
Home / عرب دنیا / یروشلم کی بس پر حملہ کا حماس کے خودکش بم بردار پر الزام

یروشلم کی بس پر حملہ کا حماس کے خودکش بم بردار پر الزام

بیت اللحم ۔ /21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی پولیس نے آج حماس کے عسکریت پسند پر یروشلم کی بس کو خودکش بم حملے کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا جس میں 20 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ پولیس نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد گزشتہ اکٹوبر سے اسرائیل میں تشدد کی لہر شروع ہوگئی تھی ۔ 19 سالہ بیت جالا کا متوطن حملہ آور کل اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ مبینہ طور پر اس نے دو دن قبل یروشلم کی بس پر خودکش بم حملہ کیا تھا اور اس کے دوران خود بھی شدید زخمی ہوگیا تھا ۔جس انداز میں یہ حملہ کیا گیا تھا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حملہ حماس نے کروایا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT