Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / یشودھا ہاسپٹل میں خاتون کے قلب کی کامیاب پیوندکاری

یشودھا ہاسپٹل میں خاتون کے قلب کی کامیاب پیوندکاری

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : یشودھا ہاسپٹلس سکندرآباد میں ایک 24 سالہ خاتون کے قلب کی کامیاب پیوندکاری کی گئی ۔ ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی ارونا جو ایک ڈھائی سالہ بچے کی ماں ہے کو ریاست تلنگانہ کے ایک شخص نے قلب کا عطیہ دیا ۔ اس خاتون کو سانس میں سخت دشواری تھی جب کہ قلب بہت زیادہ متاثر ہوچکا تھا ۔ یشودھا ہاسپٹلس کے ڈاکٹر پی وی نریش کمار اور ڈاکٹر سی اروموگم سے اس خاتون کو رجوع کیا گیا ۔ ڈاکٹر جی ایس راؤ ایم ڈی یشودھا ہاسپٹلس نے بتایا کہ اس خاتون کے قلب کا ٹرانسپلانٹیشن لازمی ہوچکا تھا ۔ اس خاتون کے قلب کی فوری طور پر پیوندکاری کا ڈاکٹرس کی ٹیم نے فیصلہ لیا اور ان کے قلب کی کامیاب پیوندکاری انجام دی گئی ۔ یشودھا ہاسپٹلس کے ماہر ڈاکٹرس کی ٹیم جو کہ ڈاکٹر پی وی نریش کمار اور ڈاکٹرس اروموگم ، سینئیر کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر وی راج شیکھر و دیگر نے کامیاب سرجری انجام دی ۔۔

TOPPOPULARRECENT