Thursday , October 19 2017
Home / سیاسیات / یشونت سنہا، لالو اور شترو کو دعوت نہ دینے پر تنازعہ

یشونت سنہا، لالو اور شترو کو دعوت نہ دینے پر تنازعہ

پٹنہ ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹنہ یونیورسٹی صد سالہ تقاریب میں اس کے سابق طلبہ لالو پرساد یادو، یشونت سنہا اور شتروگھن سنہا کو مدعو نہ کئے جانے پر معمولی تنازعہ پیدا ہوگیا جب بالی ووڈ اداکار سے سیاستداں بننے والے شتروگھن سنہا نے جو پٹنہ کے بی جے پی رکن لوک سبھا بھی ہیں، اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے اس کی وجوہات دریافت کیا، جس پر پٹنہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر رمش بہاری پرساد سنگھ نے اس تنازعہ کو ختم کرنے کی کوشش کے طور پر وضاحت کی کہ دعوت نامہ کی طباعت میں تاخیر ہوگئی ہے۔ اس وجہ سے انہیں دعوت نامے نہیں پہنچائے گئے لیکن یہ قادئین بلاشبہ ہمارے مہمانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT