Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / یشونت پور ۔ جئے پور ایکسپریس ٹرین کے سفر میں اضافہ

یشونت پور ۔ جئے پور ایکسپریس ٹرین کے سفر میں اضافہ

حیدرآباد۔ 13 اگست (سیاست نیوز) ٹرینوں میں مسافرین کے ہجوم کے پیش نظر یشونت پور ۔ جئے پور یشونت پور سویدھا سوپر فاسٹ ایکسپریس اب ہفتہ میں 22 بار زائد چلائی جائے گی۔ اس کی تفصیل درج ذیل کے مطابق ہے۔ یہ ایکسپریس ٹرین یشونت پور سے یکم، 8، 15، 22 ، 29 ستمبر، 6، 13، 20، 27 نومبر اور 3 اور 10 نومبر (تمام جمعرات) کو روانہ ہوں گی۔ ان ٹرینوں کی گنتکل پر آمد ، روانگی 8.25/8.05 ، منترالائم پر 9.52/9.37، رائچور پر 10.26/10.25 یادگیر پر 11.20/11.18 ہوگی۔ واپسی میں یہ جئے پور سے 3، 10، 17، 24 ستمبر اور یکم، 8، 15، 22، 29 اکٹوبر، 5 اور 12 نومبر (تمام ہفتہ) کو روانہ ہوگی جبکہ اس کی مختلف اسٹیشنوں پر آمد ؍ روانگی اسی طرح ہوگی۔ یادگیر 5.19/05.17، رائچور 6.23/6.23، منترالائم 7.05/7.04، گنتکل 8.35/8.30 اس کے علاوہ سوپر فاسٹ ٹرین مختلف اسٹیشنس ٹمکور، ارسیکر، بیرور، چکجاجور، چترادرگا، بیلاری، گلبرگہ، شولاپور، پونے، پنوہل، واسل روڈ، سور، ودودرا، رتلام، منڈسار، چتوگڑھ، بھیلواڑہ اور اجمیر پر دونوں سمتوں میں توقف کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT