Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / یعقوب میمن کو ایم اے پولٹیکل سائینس کی ڈگری

یعقوب میمن کو ایم اے پولٹیکل سائینس کی ڈگری

نئی دہلی ۔ 9 ؍ اگست ( سیاست ڈاٹ کام) یعقوب میمن جنہیں 30  /جولائی کو پھانسی دے دی گئی ہے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے 28 ویں کانوکیشن میں ایم اے پولیٹکل سائنس کی ڈگری دی گئی ۔ یعقوب میمن جو گذشتہ دو دہوں سے محروس تھے 2013 میں انگلش میں ماسٹر کی تکمیل کی تھی ۔ اور پولیٹیکل سائینس کورس میں داخلہ لیا تھا ۔ انہوں نے ڈسمبر2014 میں دو سال کا کورس کامیاب کیا تھا لیکن یہ ڈگری اس وقت نہیں دی جاسکی تھی ۔یعقوب میمن کو ناگپور ریجنل سنٹر یونیورسٹی کی جانب سے یہ ڈگری دی گئی جس کو پوسٹ کے ذریعہ خاندان والوں کو روانہ کیا جائیگا ۔ یعقوب میمن پیشہ کے اعتبار سے اصل میں چارٹرڈ اکاونٹنٹ تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT