Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / یعقوب میمن کو پھانسی ‘فرنویس 29 جولائی کو بیان دیں گے

یعقوب میمن کو پھانسی ‘فرنویس 29 جولائی کو بیان دیں گے

ممبئی 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )1993 ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے مقدمہ میں  مجرم یعقوب میمن کو طئے شدہ پروگرام کے مطابق 30 جولائی کو پھانسی دی جائے گی ۔ باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ خصوصی ٹاڈا عدالت نے یعقوب میمن کو سزائے موت سنائی تھی جس کے خلاف سپریم کورٹ میں کیوریٹیو درخواست مسترد کردی گئی۔ یعقوب میمن اس وقت ناگپور سنٹرل جیل میں ہیں۔ چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے یعقوب میمن کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ 29 جولائی کو بیان دیں گے تاہم باوثوق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یعقوب میمن کو 30 جولائی کو پھانسی دی جائے گی ۔
کشمیر میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 فوجی زخمی
سری نگر 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم دو فوجی فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوگئے جبکہ عسکریت پسندوں نے خط قبضہ کے پاس تنگ دھر سیکٹر وادی کشمیر میں دراندازی کی کوشش کی۔ دونوں فوجیوں کو معمولی زخم آئے جبکہ دہشت گردوں اور فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

TOPPOPULARRECENT