Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / یعقوب میمن کی تدفین پر ہجوم گینگسٹر کے خوف سے :چیف منسٹر

یعقوب میمن کی تدفین پر ہجوم گینگسٹر کے خوف سے :چیف منسٹر

ناگپور۔10اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرڈنویز نے غالباً بعض گینگسٹر کی اپیل پر ان کے خوف سے 1993ء کے بم دھماکوں کے مجرم یعقوب میمن کی ممبئی میں تدفین کے وقت عوام کا کثیر ہجوم جمع ہوگیا تھا ‘جب کہ اُسے ناگپور کے سنٹرل جیل میں پھانسی دینے کے بعد تدفین کیلئے ممبئی منتقل کیا گیا تھا ۔ تاہم چیف منسٹر نے ذرائع ابلاغ کی ٹائیگر میمن کے بارے میں شائع شدہ خبروں کی تردید کردی ۔ ٹائیگر میمن بم دھماکے مقدمہ کا مفرور مجرم اور یعقوب میمن کا بڑا بھائی ہے ۔اُس نے مبینہ طور پر ممبئی میں اپنی والدہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی ۔ فرڈنویز نے کل رات ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی ایئرپورٹ پر یعقوب میمن کے کوئی سوگوار موجود نہیں تھے جب کہ اس کی نعش 30جولائی کی دوپہر کو وہاں پہنچی لیکن بعد میں غالباً ( مفرور) گینگسٹر نے عوام کو تدفین میں شرکت کیلئے اکسایا تھا ۔ ممبئی پولیس میمن کی تدفین جنوبی ممبئی میں ہونے تک چوکس تھیں ۔ تدفین میں عوام کے کثیر ہجوم نے شرکت کی تھی ۔ تدفین پُرامن طور پر انجام پائی ۔ ان اطلاعات کے بارے میں کہ ٹائیگر میمن جو مبینہ طور پر پاکستان میں روپوش ہیں اپنی والدہ سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے اپنے بھائی کو پھانسی پر لٹکانے کا انتقام لینے کی قسم کھاچکا ہے ‘ چیف منسٹر نے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT