Tuesday , October 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی اور اس کے منڈلوں میں جواریوں کی گرفتاری

یلاریڈی اور اس کے منڈلوں میں جواریوں کی گرفتاری

یلاریی /16 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی منڈل کے پولیس اسٹیشن حدود میں مختلف علاقوں پر تاش کھیلنے والے افراد کو پولیس نے حراست میں لیتے ہوئے ان کے ہاں سے 16 ہزار روپئے سب انسپکٹر مسٹر سریدھر ریڈی نے ضبط کرلئے ۔ منڈل لنگم پیٹ کے پرملا ، جلدی پلی ، ایکاپلی مواضعات میں پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے تاش کھیل رہے 14 افراد کو حراست می ںلے لیا ۔ انچارج سب انسپکٹر مسٹر پورنیشور نے ان کے ہاں سے 7360 روپئے ضبط کرلئے ۔ منڈل گندھاری مستقر پر پولیس نے چار جواریوں کی گرفتار کرلیا ۔ سب انسپکٹر مسٹر روی کمار کے مطابق جواریوں کے پاس سے 5470 روپئے نقد ضبط کرتے ہوئے کیس درج کیا گیا ۔ پولیس جتنی بھی چاہے کڑی نظر رکھے دیوالی کے پیش نظر تاش کا کھیل عروج پر ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT