Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی فائر اسٹیشن کے تعمیری کام کا معائنہ

یلاریڈی فائر اسٹیشن کے تعمیری کام کا معائنہ

یلاریڈی ۔ 12 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی فائر اسٹیشن کی حصار بندی کے کام کا پولیس ہاوزنگ کارپوریشن ڈپٹی ای ای مسٹر رام داس نے معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام میں اگر ناقص پن ظاہر ہو تو بلوں کو ادا نہیں کیا جائے گا ۔ 55 لاکھ روپئے سے فائر اسٹیشن کی حصاری بندی کا کام کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس 55 لاکھ روپئے سے حصار بندی کے ساتھ ساتھ کٹ روم ، آرام گاہ ، سپٹک ٹینک ، واٹر ٹینک حصار بندی گیٹ اور ساتھ ساتھ قدیم عمارت کی مرمت کا کام بھی انجام دیا جارہا ہے ۔ مکمل کام بڑی عمدگی سے انجام دینے کا مشورہ دیا ورنہ اگر کہیں ناقص کام نظر آیا تو محکمہ جاتی کارروائی کرنے کی بات کہی اس موقع پر یلاریڈی فائر آفیسر مسٹر راجو نائیک موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT