Tuesday , October 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی منڈل پریشد کا جنرل باڈی اجلاس

یلاریڈی منڈل پریشد کا جنرل باڈی اجلاس

یلاریڈی /15 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہر تین ماہ میں ایک مرتبہ منعقسد ہونے والا منڈل پریشد جنرل باڈی اجلاس اور اس میں بھی عہدیداروں کی عدم حاضری نے عوامی نمائندوں کو برہم ہونے پر مجبور کردیا ۔ منڈل پریشد صدر مسٹر گنگادھر کی زیر صدارت منعقدہ جنرل باڈی اجلاس صبح 11 بجے آغآز ہوا جس میں کچھ عہدیدار دو گھنٹہ کے بعد پورے اطمینان کے ساتھ آنے پر منڈل پریشد صدر کے ساتھ ارکان نے برہمی کا اظہار کیا ۔ اجلاس کو عدم حاضر عہدیداروں کو تین دن میں جواب دینے کیلئے شوکاز نوٹس جاری کرنے MPDO مسٹر سبرامنیم کو مشورہ دیا ۔ منڈل اجلاس میں منڈل عہدیدار نہ آکر نچلی سطح کے عملہ کو اجلاس میں بھیجنا کہاں کی عقلمندی کہہ کر ارکان نے آڑے ہاتھ لیا ۔ مقامی مسائل کے بارے میں نچلی سطح کے عملہ سے کیا معلوم کریں ۔ منڈل سطح کے اجلاس میں منڈل کے تمام عہدیداروں کی ضرور حاضر ہونے اورکان نے قرار داد منظور کی ۔ مستقر کی شاہراہ پر اجلاس میں گرما گرم بحث ہوئی اور مستقر پر سی سی روڈ کی تعمیرات کیلئے ٹنڈرس کا کام مکمل ہوگیا ہے ۔ منڈل ارکان نے خواہش کی کہ فصلوں کا سروے کرکے کاشت نہ کرنے والے کسان کو بھی ہرجانہ ادا کرتے ہوئے کسانوں کو راحت دی جائے ۔ کیونکہ بارش نہ ہونے سے کسان نقصان ہوا ہے ۔ جس پر AEO مسٹر راجا گوڑ نے بتایا کہ اعلی عہدیداروں سے اس تعلق سے بات کی جائے گی ۔ منڈل پرشید صدر نے الزام لگایا کہ منڈل میں آنگن واڑی سنٹرل برائے نام دلائے جارہے ہیں ۔ CDPO شریمتی شیلندر نے بتایا کہ چار آنگن واڑی ورکرس کو شو کاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی سامیل نائب صدر سرینواس، تحصیلدار ناگاجیوتی اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT