Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میں جرائم و حادثات

یلاریڈی میں جرائم و حادثات

یلاریڈی /28 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے آیاپلی موضع سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ خاتون نے خودکشی کرلی ۔ سب انسپکٹر مسٹر راکیش کی تفصیلات کے مطابق رام لکشمن پلی برقی سب اسٹیشن میں آپریٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینیوالے ستیہ نارائنا کے ساتھ 21 سالہ مادھوی سے ایک سال قبل شادی انجام دی گی ۔ شوہر کل ڈیوٹی پر جانے کے بعد مادھوی نے پھانسی لیتے ہوئے گھر پر ہی خودکشی کرلی ۔ خودکشی کے وجوہات ابھی تک سامنے نہ آسکے ۔ پولیس مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔ اسی منڈل میں پولکم پیٹ علاقہ میں تعلق رکھنے والا 35 سالہ سائیلو جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں کیڑے مارنے والی دوا پی کر خودکشی کرلی ۔ سب انسپکٹر مسٹر راکیش کے مطابق موضع کے قریب پولٹری فارم کے پاس کیڑے مارنے والی زہریلی دوا پی کر قئے کر رہا تھا کہ مقامی افراد نے غور کرکے اسے آٹو کے ذریعہ لنگم پیٹ منتقل کر رہے تھے کہ درمیان میں فوت ہوگیا ۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT