Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میں جرائم و حادثات

یلاریڈی میں جرائم و حادثات

یلاریڈی /10 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مزید جہیز طلب کرتے ہوئے ہراساں کر رہے شوہر ، ساس کو جیل کی سزاء سناتے ہوئے منصف مجسٹریٹ نے فیصلہ سنایا ۔ یلاریڈی سب انسپکٹر مسٹر سریدھر ریڈی کی تفصیلات کے مطابق منڈل یلاریڈی کے ماچاپور علاقہ سے تعلق رکھنے والے بھاگیہ لکشمی کو زائد مزید جہیز لانے کیلئے شوہر جناردھن ساس شاملا ہراساں کر رہے تھے جس پر متاثرہ نے سال 2011 میں یلاریڈی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی دونوں فریقین کے بیانات سننے کے بعد مجسٹریٹ نے فیصلہ سنایا ۔ جناردھن کو ایک سال اور ساس کو چھ ماہ قید کی سزاء دی گئی ۔

 

٭٭ مسروض کسان اقدام خودکشی کرنے والا 60 سالہ پوچیا جو منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے ودل پرتی علاقہ سے تعلق رکھتا تھا فوت ہوگیا ۔ سب انسپکٹر مسٹر ستیش ریڈی کے مطابق پوچیا کو تین ایکڑ اراضی ہے دو لڑکیاں اور ایک لڑکا بھی ہے ماصی میں ہی لڑکیوں کی شادی کرچکا اور فی الفوقت اپنی زراعت میں ہی زراعت کرتے ہوئے گذر بسر کر رہا تھا ۔ دو سال میں چھ بورویل ڈالا جس کیلئے دیڑھ لاکھ روپئے کا قرض ہوگیا اور ایک بورویل میں ہی پانی نکلا ۔ جو ذخیرہ بھی کم ہوجانے سے فصل تباہ ہونے لگی ۔ جس سے قرض ادائیگی کی فکر لاحق ہونے لگی اور 30 جنوری کو ہی گھر پر کیڑے مارنے والی زہریلی دوا پی لیا جس کے فوری بعد افراد خاندان والوں نے اسے کریم نگر کے یلاریڈی پیٹ کے خانگی دواخانہ منتقل کیا جہاں علاج کے دوران وہ کل فوت ہوگیا ۔

٭٭ منڈل گاڑوائی کے نندی وارہ شیوار میں حادثاتی طور پر 53 بکریاں زندہ جل گئیں ۔ وی آر لکشمن کے مطابق لنگم پیٹ کے پوتائی پلی سے تعلق رکھنے والے راملو کے آٹھ بکریاں 20 بکریوں کے بچے لمباری بٹیا کے چار بکرے ، 16 بکریوں کے بچے دیپلا کے چار بکریاں اور ایک بکری کا بچہ مکمل جل کر فوت ہوگئے اور 25 بکریاں شدید جھلس گئے ۔ لنگم پیٹ کے حیوانات ڈاکٹر اور تاڑوائی کے ڈاکٹر نے مقام حادثہ پہونچ کر بکریوں کی طبی علاج کیا ۔ وی آر او نے معائنہ کرکے ایک لاکھ 80 ہزار کا نقصان کا اندازہ لگایا ۔ متاثرین کا سرپنچوں نے مل کر دلاسہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT