Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میں جناب عامر علی خان کا زبردست خیرمقدم

یلاریڈی میں جناب عامر علی خان کا زبردست خیرمقدم

یلاریڈی /30 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر کو جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے دورہ کے موقع پر طلباء نے ان کا زبردست خیرمقدم کیا ۔ جلسہ گاہ تک طلباء نے ڈرم Drum بجاتے ہوئے استقبال کیا ۔ جناب شیخ غیاث الدین صدر تنظیم المساجد نے تحفظات کیلئے ادارہ سیاست کی شروع کی گئی ۔ بیداری مہم کے روح رواں جناب عامر علی خان کی خدمات کی ستائش کی ۔ انہوں نے نیوز ایڈیٹر کی گلپوشی کے ساتھ شال پوشی کریت ہوئے تہیت پیش کی ۔ صدر کمیٹی نے مزید کہا کہ روزنامہ سیاست نے ملت کی بیدار کرکے انہیں ان کا حق دلانے کیلئے جو قدم اٹھایا ہے قابل تعریف ہے ۔ مسلمانوں کو کامل بیدار کرتے ہوئے جناب عامر علی خان اپنا فرض نبھا رہے ہیں ایسے میں تمام مسلمانوں کو بھی متحد ہوکر آواز اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ سیاسی حقوق ہمیشہ کسی قوم کی اگر ملیں ہیں تو متحد ہونے پر ہی منتشر قوم کو حکومت کبھی ترقی کی طرف گامزن کرنے کیلئے دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کرتی ہے ۔ اس لئے تحفظات 12 فیصد کا حصول بھی مسلمانوں کے اتحاد میں کسی حد تک ضرور پوشیدہ ہے ۔ روزنامہ سیاست کی یہ تحریک اب اپنا دائرہ وسیع کرچکی ہے ۔ صرف ضرورت ہے تو مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد کی ۔ لاکھوں مسلمانوں کی آواز کو حکومت کو سننا ہوگا ۔ مسلمانوں کو آپسی اختلافات مٹاتے ہوئے جناب عامر علی خان کی رہنمائی میں 12 فیصد تحفظات کیلئے اپنی ڈیمانڈ پرزور انداز میں جاری رکھا جانا ضروری ہے ۔ اس موقع پر نمائندہ سیاست محمد غوث علی خاموشیؔ نے بھی نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان کی گلپوشی و شال پوشی کی ۔

TOPPOPULARRECENT