Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میں سی سی سڑکوں کی تعمیرات کا افتتاح

یلاریڈی میں سی سی سڑکوں کی تعمیرات کا افتتاح

یلاریڈی۔ 5 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی میں مہاتما گاندھی ضامن روزگار اسکیم کے تحت 70 لاکھ روپئے کی لاگت سے دلت واڑہ میں سی سی روڈ کی تعمیرات کا افتتاح کیا گیا۔ یلاریڈی منڈل پریشد صدر مسٹر گنگا دھر نے مزید بتایا کہ مستقر کے اندرا نگر 5 لاکھ روپئے سے سی سی روڈ کی تعمیرات کا آغاز کیا گیا۔ پودا گلی میں 5 لاکھ روپئے سے سی سی روڈ اور ویلوٹلا میں وینکٹا پور میں 6 لاکھ روپئے، سی سی روڈ کی تعمیرات کا افتتاح کیا گیا۔ اعظم آباد، لنگا ریڈی سیٹ، اڑوہ لنگال، لکشما پور، سومارپیٹ، ردرارم، حتمال ، ملکاپور، مولان کھیڑ، مواضعات پر 5 لاکھ سے اور ملکاپور، ساتولی موضع میں 2 لاکھ روپئے کی لاگت سے سی سی روڈ کی تعمیرات کی جائے گی۔ اس موقع پر سرپنچ دیویندر، نائب منڈل پریشد صدر سرینواس، ZPTC رکن سامیویل منڈل پریشد رکن محمد سخاوت علی، رکن معاون محمد عبدالرفیق، ٹی آر ایس ارکان میں محمد عبدالہ، انیل کمار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT