Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میں سی پی ایم کا گھر گھر پروگرام

یلاریڈی میں سی پی ایم کا گھر گھر پروگرام

یلاریڈی ۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دو لاکھ خاندانوں سے ملاقات کا نشانہ مقرر کرتے ہوئے 24 ڈسمبر سے 10 جنوری تک گھر گھر سی پی ایم پروگرام عمل میں لایا جارہا ہے۔ سی پی ایم ضلع سکریٹری مسٹر وینکٹی نے یلاریڈی مارکٹ کمیٹی پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ تمام کیلئے ترقی، سماجی انصاف پر عوام سے تشہیر کرنے کیلئے یہ پروگرام کو عمل میں لایا جارہا ہے۔ تلنگانہ تحریک سے دور رہنے والے افراد کو ٹی آر ایس میں داخل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مسٹر کے سی آر سیاست کررہے ہیں۔ علحدہ تلنگانہ کیلئے یپش پیش رہنے والے نوجوان طلباء صحافیوں کو نظرانداز کررہے ہیں۔ قحط سے مواضعات خالی ہورہے ہیں اور اسے روکنے کے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر قائدین سی پی ایم میں نورجہاں، موتی رام موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT