Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میں کسانوں کا راستہ روکو احتجاج

یلاریڈی میں کسانوں کا راستہ روکو احتجاج

سی ای او کے رویہ پر شدید اظہار برہمی
یلاریڈی /5 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دھان خریدی میں لاپرواہی کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ نظر اندازی والا رویہ اختیار کرنے پر منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے تانڈور علاقہ کے کسانوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ کسانوں نے امبیڈکر سنگم ڈیویژن صدر سرینواس ، تلگودیشم قائد راج داس کی صدارت میں تانڈور گیٹ کے پاس حیدرآباد ، بودھن شاہراہ پر دھرنا منظم کیا اور CEO کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے گھنٹہ بھر تک راستہ روکو احتجاج کیا ۔ دھان خریداری سنٹر پر 40 ہزار کنٹل دھان کا ذخیرہ کرکے رکھا گیا ہے ۔ جس میں سے صرف دو ہزار 400 کنٹل دھان ہی خریدے گئے ۔ احتجاج کی اطلاع ملتے ہی تحصیلدار این نائیک اے ایس آئی راجیا کسانوں سے بات کرتے ہوئے انہیں ا حتجاج ختم کرنے کی کوشش کی لیکن کسان مسئلہ حل ہونے تک احتجاج ختم نہ کرنے پر بضد رہے جس پر یلاریڈی آر ڈی او مسٹر دیویندر ریڈی تانڈور پہونچکر کسانوں کا احتجاج ختم کروایا اور ان سے بات کی ۔ کسانوں نے شکایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ کسانوں کیلئے پینے کے پانی تک سنٹر پر نہیں ہے ۔ رات کے اوقات برقی نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے ۔ ونڈو سی ای او امرت راؤ کی غیر ذمہ داری و لاپرواہی سے ہی بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے ۔ پیمائش ناپ تول میں ہیرا پھیری ہونے کا الزام لگایا ۔ الکٹرانک ترازو لگانے کا مطالبہ کیا ۔ آر ڈی او نے کہا کہ دھان خریدی سنٹر کو روزانہ بڑی تعداد میں لاریوں کو بھیجا جائے گا ۔ لاریوں کے آنے تک دھان کے تھیلے تیار رکھنے کا مشورہ دیا ۔ جس پر کسانوں نے اضافہ کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج ختم کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT