Tuesday , September 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میں گرام سبھاؤں کا انعقاد

یلاریڈی میں گرام سبھاؤں کا انعقاد

یلاریڈی /6 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے جپتی جانکم پلی ، راگھواپلی مواضعات میں گرام سبھا کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر مواضعات میں کئے جانے والے ترقیاتی کاموں پر قراردادیں منظور کی گئیں ۔ جپتی جانکم پلی میں ہر گھر پر تعمیر کیا گیا بیت الخلاء استعمال کرنے کا مشورہ دیا ۔ اگر کوئی حاجت کیلئے گھر سے باہر کا رخ کرتا ہے تو اسے جرمانہ عائد کرنے کی بھی قرارداد منظور کی گئی ۔ سرپنچ سائیلو نے مزید بتایا کہ عوام کی سہولت کیلئے ہی بیت الخلائیں تعمیرات کا حکومت نے منصوبہ بنایا ہے اور اس سے عوام کو صد فی صد استفادہ کرنا نہایت ہی ضروری ہے ۔ اس موقع پر سرپنچوں میں ساپوور سائیلو پنچایت سکریٹری سندیپ ، ستیہ نارائنا موجود تھے ۔ منڈل تاڑوائی پر برہما جی واڑی انارم ، یلاریڈی پلی مواضعات میں گرام سبھائیں منعقد کی گئیں ۔ اس موقع پر EOPRD مسٹر نارائنا نے کہا کہ مواضعات میں پینے کے پانی کا شدید قلت والا مسئلہ پہلے حل کرلیا جائے ۔ اس کے بعد دوسرے مسائل پر توجہ مرکوز کی جائے ۔ اس موقع پر سرپنچوں میں پدما شانتا بائی سجاتا ، دیپلا اور دوسرے موجود تھے ۔ منڈل گندھاری میں مستقر کے ساتھ ساتھ پتنگل گرام پنچایت احاطہ میں گرام سبھا کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر پینے کے پانی کی قلت سے نمٹنے کیلئے مختلف قراردادیں پیش کی گئیں۔ اس موقع پر گندھاری سرپنچ ستیم ، پنتگل سرپنچ راجامنی ایم پی ڈی او سایا گوڑ، وی آر او سائی رام ، اے آئی ایم گنگاراج ، نریندر اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ منڈل سداشیونگر کے تکوجی واڑی ، اوبل وائی ترمن پلی ، رنگم پیٹ ، جنگاؤں پر گرام سبھائیں منعقسد ہوئیں ۔ جس میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے قراردادیں منظور کی گئیں ۔اس موقع پر سرپنچ نوین کمار ، اروند گوڑ ، راجووا ، جناردھن ریڈئ ، ایم پی ٹی سی راجندر ، ایم پی ڈی او چندرکانت موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT